Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

انتقال کی خبریں جھوٹی، اداکار فردوس جمال کا ویڈیو پیغام جاری

سوشل میڈیا پر میرے انتقال کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں، اداکار
شائع 29 دسمبر 2022 11:48pm

سوشل میڈیا پر انتقال کی خبروں کے بعد اداکار فردوس جمال نے ویڈیو پیغام جاری کردیا ۔

فلم و ڈرامہ اداکار فردوس جمال نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا کہ بعض عناصر کی جانب سے میرے انتقال کی خبر دی گئی ہے ان کے لئے میں یہ ویڈیو پیغام جاری کر رہا ہوں کہ میں ابھی زندہ ہوں ، اس لئے آ پ فکر مند نہ ہوں ۔

اداکار فردوس جمال نے کہا ہے کہ سوشل میڈیا پر میرے انتقال کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں ہے، الحمدللہ ابھی میں زندہ ہوں ،جتنی میری زندگی ہے اتنی میں نے ہرحال میں گذارنی ہے ، وزیراعظم محمد شہباز شریف، وزیراطلاعات مریم اورنگزیب کا شکریہ اداکرتا ہیں ، فنکار کی زندگی کو بچانے کے لئے جو قدم اٹھایا گیا وہ قابل تحسین ہے ۔

انہوں نے کہا کہ ریاست پاکستان کی جانب سے جذبہ خیر سگالی کے طور پر وزیراعظم شہباز شریف نے فنکار کی زندگی کو بچانے کے لئے جو قدم اٹھایا ہے وہ احسن قدم ہے ،زندگی اور موت اللہ تعالی کے ہاتھ ہے ،پہلی بار ریاست نے اس سطح پر ایک فنکار کی پذیرائی کی ہے کہ کابینہ کے رکن کو میری پاس بھجوایا گیا اس میں وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات کی کاوشیں بھی شامل ہیں ، ان سب کا شکریہ ادا کرتا ہوں ۔

انہوں نے مزید کہا کہ اگر کسی جماعت کو محسوس ہورہا ہے کہ انھیں نقصان ہورہا ہے تو اس میں میرا کوئی قصور نہیں ہے، آپ کو میری موت کی خبر نہیں دینی چاہیے تھی ، ہو سکتا ہے کہ میری موت کی خبر آپ کی سیاسی موت ہو ۔

Firdous Jamal