Aaj News

ہفتہ, نومبر 16, 2024  
13 Jumada Al-Awwal 1446  

کِیا موٹرز کا شوروم بند، بُک کرائی گئی گاڑیوں کا کیا ہوگا

جن لوگوں نے گاڑیاں بک کرائی ہوئی ہیں انہیں وہ کہاں سے ملیں گی۔
شائع 29 دسمبر 2022 10:43pm

”کِیا موٹرز پاکستان“ نے بدھ کو کراچی میں شاہراہ فیصل پر واقع کمپنی کے زیر انتظام شوروم کو مستقل طور پر بند کرنے کا اعلان کیا۔

یہ شوروم 31 دسمبر 2022 کی شام تک کام کرے گا اور بندش کے فیصلے کا اطلاق یکم جنوری 2023 سے ہوگا۔

کمپنی کا کہنا تھا کہ شوروم بند کرنے کی وجہ جگہ کے مالک کے ساتھ لیز کا معاہدہ ختم ہونا ہے جس کی تجدید نہیں ہو سکی۔

کمپنی کی جانب سے جاری پریس ریلیز میں کہا گیا کہ ”ہم اپنے تمام صارفین کو مطلع کرنا چاہتے ہیں کہ کراچی میں ”کِیا موٹرز شاہراہ فیصل“ کے نام سے ہماری کمپنی کے زیر انتظام شوروم یکم جنوری 2023 سے مستقل طور پر بند ہو جائے گا۔ شوروم 31 دسمبر 2022 کی شام تک کھلا رہے گا۔“

“ ہم اپنے تمام صارفین کو مطلع کرنا چاہتے ہیں کہ جن کی گاڑیاں کِیا موٹرز شاہراہ فیصل سے بک کرائی گئی تھیں اور جنوری 2023 میں ڈیلیور کی جانی ہیں اور اب کراچی میں کمپنی کے زیر انتظام ایک اور شوروم ”کِیا موٹرز لکی ون“ سے ڈیلیور کی جائیں گی، جو لکی ون مال میں واقع ہے۔“

karachi

KIA Motors

Showroom

Booked cars