Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

داماد کے پاؤں پکڑنے پر شگفتہ اعجاز کو تنقید کا سامنا

عوام کو یہ انتہائی مضحکہ خیز لگا اور برا بھی.
شائع 29 دسمبر 2022 10:13pm

عام طور پر پاکستانی ڈرامے پوری دنیا میں بڑے شوق سے دیکھے جاتے ہیں، ان کی کہانیوں کو ناظرین کی طرف سے بہت زیادہ تعریف بھی ملتی ہے، لیکن بعض اوقات ان کے کچھ مناظر یا مکالمے ناظرین کے غصے کو جنم دیتے ہیں۔

ایک اور چیز جو پاکستانی ڈراموں کی کہانی کو تباہ کر رہی ہے وہ ہے لاکھوں ویوز حاصل کرنے کے لیے ایک ہی فارمولے کا بار بار استعمال۔ اکثر ہم بہنوں کو ایک آدمی کیلئے لڑتے ہوئے دیکھتے ہیں۔

اس بار ایسے ڈراموں کی بھرمار ہے جن میں متعدد بیٹیاں ہوتی ہیں اور والدین ان کی شادی کے لیے پریشان ہیں۔

اس فارمولے کے تحت ڈرامہ ”بیٹیاں“ بنایا گیا اور اب ہمارے پاس ”میرے داماد“ ہے جس میں شگفتہ اعجاز جیسی ورسٹائل اداکارہ کو اپنی بیٹیوں کا گھر بسانے کیلئے ایک پڑھی لکھی پیشہ ور خاتون ہونے کے باوجود مجبور ماں کے طور پر پیش کیا گیا ہے۔

ڈرامے کے ایک منظر میں شگفتہ اعجاز اپنے داماد کے پاؤں پکڑے ہوئے نظر آئیں، داماد کا یہ کردار پارس مسرور نے ادا کیا تھا۔

عوام کو یہ انتہائی مضحکہ خیز لگا اور برا بھی، ایک ایسی عورت جو پیشے کے لحاظ سے قانون سے وابستہ ہے۔ اس سے معاشرے میں اس ذہنیت کو تقویت ملتی ہے کہ بیٹیوں کے والدین ناصرف اپنے داماد کو جہیز دیتے ہیں نلکہ بیٹیوں کو خوش رکھنے کے لیے ان کے پاؤں بھی پکڑتے ہیں۔

جیسے ہی ڈرامے کا یہ کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہوا، لوگوں نے اس طرح اپنے خیالات اور غصے کا اظہار کیا۔

شگفتہ اعجاز سال 2022 میں ڈرامہ ”مشکل“ اور ”وبال“ میں کامیاب اداکاری دکھا کر لوگوں کے دل جیت چکی ہیں۔

شگفتہ کی ایک اچھی بات یہ ہے کہ وہ اپنی پیشہ ورانہ اور ذاتی زندگی میں توازن رکھتی ہیں۔ وہ چار بیٹیوں کی ماں ہیں اور ان کی بڑی بیٹی کی شادی چند روز قبل ہوئی ہے۔

hum tv

Shagufta Ejaz

Mere Damaad

Criticism

Viral Clip