Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

تاجر برادری کا اہم اجلاس، مارکیٹیں رات 9 جبکہ شادی ہالز 12 بجے تک کھلے رکھنے کی تجویز

اگر توانائی بچانا ہی مقصود ہے تو سائن بورڈز کی بجلی بند کی جائے، تاجر رہنما
اپ ڈیٹ 30 دسمبر 2022 08:23am
فوٹو:فائل
فوٹو:فائل

سندھ کے صوبائی وزیر سعید غنی، مکیش کمار کی زیرصدارت تاجر برادری کا اہم اجلاس ہوا۔

اجلاس میں ملک میں توانائی کے بحران سے نبردآزما ہونے کے لیے تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

اجلاس کے دوران صوبائی وزیر سعید غنی نے بتایا کہ وفاق نے شادی ہال کیلئے رات 10 بجے اور مارکیٹس کیلئے رات 8 بجے کا وقت مقرر کرنے کی تجویز دی ہے، ہم نے وفاق سے کہا کہ مارکیٹس کمیٹی کے رہنمائوں سے رائے لیکر فیصلہ کرینگے۔

اجلاس میں تاجر برادری نے مختلف تجاویزات پیش کرتے ہوئے مارکیٹیں صبح 11 بجے کھولنے اور رات 9 بجے بند کرنے جبکہ شادی ہال رات 12 بجے تک کھلے رکھنے کی تجویز دی۔

جبکہ ریسٹورنٹس مالکان نے رات 12 بجے تک ریسٹورنٹس کھولنے کی تجویز دی، کچھ رہنماؤں نے مارکیٹ ہفتہ کے روز رات دس بجے تک کھولنے کی تجویز دی۔

تاجر رہماؤں کا کہنا تھا کہ اگر توانائی بچانا ہی مقصود ہے تو سائن بورڈز کی بجلی بند کی جائے، رمضان المبارک کی آمد سے پہلے لوگ قرض لے کر کاروبار کرتے ہیں۔

تاجر رہنماؤں نے سوال اٹھایا کہ ساری پابندیاں سیزن کے وقت کیوں کی جاتی ہیں، پولیس دکانداروں اور تاجروں کیخلاف بلاجواز ایف آئی آرز درج کررہی ہے۔

اس موقع پر صوبائی وزیر سعید غنی نے کہا کہ تاجروں کے مسائل پر وفاقی حکومت اور کے الیکٹرک سے بات کروں گا، دی گئی تجاویز پر وفاقی حکومت سے بات کر کے منوانے کی کوشش کریں گے۔

sindh minister

Shops

Markets Closed

restaurants closed