Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

عمران خان سینیٹرز ملاقات کی اندرونی کہانی، اعظم سواتی سے متعلق نیا ٹاسک سپرد

پی ڈی ایم آئینی اور انسانی حقوق کی خلاف ورزی کر رہی ہے، عمران خان
اپ ڈیٹ 29 دسمبر 2022 05:23pm
تصویر: ٹوئٹر/پی ٹی آئی
تصویر: ٹوئٹر/پی ٹی آئی

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چئیرمین عمران خان سے سینیٹرز کی ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی، ملاقات میں عمران خان نے سینیٹرز کو اعظم سواتی کیس میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں اُجاگر کرنے کا ٹاسک دے دیا۔

ملاقات میں سینیٹ کے فلور پر انسانی حقوق کے خلاف بھرپور آواز اٹھانے کا فیصلہ کیا گیا، سینیٹرز ایک بار پھر عدلیہ کے سامنے اپنی آواز بلند کریں گے۔

اس موقع پر عمران خان کا کہنا تھا کہ بدترین انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا سلسلہ جاری ہے، پی ڈی ایم آئینی اور انسانی حقوق کی خلاف ورزی کر رہی ہے۔

ملاقات کے بعد لاہور کے زمان پارک میڈیا سے گفتگو میں پی ٹی آئی کے سینیٹرز نے اعظم سواتی کے پروڈکشن آرڈرز جاری کرنے کا مطالبہ کر دیا۔

سینیٹ میں قائد حزب اختلاف ڈاکٹر وسیم شہزاد کا کہنا تھا کہ جو مفرور اور اشتہاری پاکستان آرہے ہیں انہیں تو یہ بھی معلوم ہوتا ہے کہ ان کو ضمانت کب ملنی ہے، قانون سب کیلئے برابر ہونا چاہیے۔

اعجاز چوہدری نے اعظم سواتی کیس کو عدلیہ پر ایک بڑا سوالیہ نشان قرار دیتے ہوئے کہا کہ اعظم سواتی سے کسی کو ملاقات کی اجازت بھی نہیں دی جا رہی۔

سینیٹر فیصل جاوید کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم نے اداروں کے خلاف ماضی میں کیا کچھ نہیں بولا، لیکن انہیں این آر او دیا جا رہا ہے۔

PDM

imran khan

human rights

pti senators

Azam Swati

Inside Story