Aaj News

اتوار, جنوری 12, 2025  
11 Rajab 1446  

پی ایس پی سمیت ایم کیو ایم کے تمام دھڑوں کو متحد کرنے پر اتفاق

گورنرسندھ نے رابطہ کمیٹی کو راضی کر لیا، انضمام دو مراحل میں ہوگا
شائع 29 دسمبر 2022 02:51pm
دائیں سے بائیں۔ مصطفیٰ کمال، خالد مقبول صدیقی اور فاروق ستار۔
دائیں سے بائیں۔ مصطفیٰ کمال، خالد مقبول صدیقی اور فاروق ستار۔

ایم کیو ایم پاکستان کے مختلف دھڑوں کو ضم کرنے کے لیے گورنرہاؤس کراچی اہمیت اختیار کرگیا۔ ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی نے تمام گروپس کو ایم کیو ایم میں ضم کرنے کا فارمولہ طے کرلیا جب کہ گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے رابطہ کمیٹی کے تمام ارکان کو پی ایس پی سمیت تمام گروپس کو ایم کیو ایم میں ضم کرنے پر راضی کرلیا ہے۔

ایم کیو ایم پاکستان کے مختلف دھڑوں کو ایک جگہ لانے کےلیے بدھ اور جمعرات کی درمیانی شب رات گئے گورنر ہاؤس میں ایک اجلاس ہوا تھا۔ جس میں گورنر سندھ اور خالد مقبول صدیقی کی قیادت میں ایم کیو ایم پاکستان کے وفد نے شرکت کی۔

آج نیوز کو ذرائع نے بتایا کہ گورنرنےرابطہ کمیٹی کوتمام گروپس کوضم کرنےپرراضی کرلیا ہے۔ یہ انضمام دو مراحل میں ہوگا۔

پہلے مرحلے میں مصطفیٰ کمال کی قیادت میں پاک سرزمین پارٹی( پی ایس پی) ایم کیو ایم میں ضم ہوگی جب کہ دوسرے مرحلے میں فاروق ستار سمیت دیگرگروپ ایم کیوایم پاکستان میں شامل ہوں گے۔

ایم کیوایم پاکستان رابطہ کمیٹی کے کنوینئرخالد مقبول ہی رہیں گے۔ مصطفی کمال،انیس قائمخانی سمیت دیگرخالدمقبول کی سربراہی پررضامند ہوگئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق چندروزمیں پی ایس پی کےایم کیو ایم میں ضم ہونےکااعلان متوقع ہے۔

PSP

Khalid Maqbool Siddiqui

MQM Pakistan

Farooq Sattar

mqm leaders