Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

محمد رضوان مسلسل دوسری بار آئی سی سی ایوارڈ کے لئے نامزد

سیم کرن، سوریا کمار یادیو اور سکندر رضا بھی ایوارڈ کے لئے نامزد
شائع 29 دسمبر 2022 02:12pm
وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان فوٹو۔۔۔۔۔۔ فائل
وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان فوٹو۔۔۔۔۔۔ فائل

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ٹی 20 کرکٹر آف دی ایئر کے لئے نامزدگیوں کا اعلان کردیا گیا ہے۔

پاکستان کے وکٹ کیپر بیٹرمحمد رضوان آئی سی سی ٹی 20 کرکٹرآف دی ایئرایوارڈ کے لئے نامزد ہوئے ہیں۔

محمد رضوان نے سال 2021 میں ٹی ٹوئنٹی میں 996 رنزاسکور کئے جبکہ انہوں نے 25 میچز میں 9 کیچز اور 3 اسٹمپ بھی کیے۔

اس کے علاوہ انگلینڈ کے سیم کرن، بھارت کے سوریا کمار یادیو اور زمبابوے کے سکندر رضا بھی ٹی 20 کرکٹر آف دی ایئر کے لئے نامزد ہوئے ہیں۔

خیال رہے کہ قومی ٹیم کے محمد رضوان کی مسلسل دوسرے سال کرکٹر آف دی ایئر کے لیے نامزدگی ہوئی ہے۔

ICC

mohammad rizwan

t20 crickter of the year award

sam curran

surya kumar yadev

sikander raza