Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

کراچی میں گلشن اقبال تھانے کے سامنے شہری ڈاکوؤں کے ہاتھوں لُٹ گئے

ہوٹل پر بیٹھے 20 زائد شہری اپنے قیمتی سامان سے محروم
شائع 29 دسمبر 2022 12:56pm
اسکرین گریب
اسکرین گریب

کراچی کےعلاقے گلشن اقبال تھانے کے سامنے گزشتہ روز چائے کے ہوٹل پر بیٹھے 20 زائد شہریوں کو ڈاکوؤں نے لوٹ لیا۔

سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے موٹر سائیکل پر سوار تین مسلحہ ملزمان واردات کرنے آتے ہیں۔

اس دوران ایک ملزم اسلحے سے شہریوں کو ڈراتا ہے، تو دوسرا ملزم شہریوں سے موبائل فون نقدی چھینتا ہے۔

واردات کرنے کے بعد ملزمان با آسانی فرار ہونے میں کامیاب ہو جاتے ہیں۔

Sindh Police

Karachi Crime