Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

ڈھاکہ میں بھی میٹرو ٹرین چل پڑی

پہلی میٹرو لائن ٹرین کی تعمیرمیں تقریباً 6 برس کا عرصہ لگا
شائع 29 دسمبر 2022 02:09pm
وزیراعظم شیخ حسینہ نے پہلی میٹرو ٹرین کو ہری جھنڈی دکھا کر افتتاح کیا - تصویر/ بی ڈی نیوز24
وزیراعظم شیخ حسینہ نے پہلی میٹرو ٹرین کو ہری جھنڈی دکھا کر افتتاح کیا - تصویر/ بی ڈی نیوز24
بنگلہ دیشی وزیراعظم شیخ حسینہ اسٹیشن میں داخل ہورہی ہیں  - تصویر/ بی ڈی نیوز24
بنگلہ دیشی وزیراعظم شیخ حسینہ اسٹیشن میں داخل ہورہی ہیں - تصویر/ بی ڈی نیوز24
وزیراعظم شیخ حسینہ ٹرین میں سفر کر رہی ہیں - تصویر/ بی ڈی نیوز24
وزیراعظم شیخ حسینہ ٹرین میں سفر کر رہی ہیں - تصویر/ بی ڈی نیوز24

بنگلہ دیش کے دارالحکومت ڈھاکہ میں شہریوں کو طویل عرصے کے پہلی میٹرو لائن ٹرین مل گئی جس کا افتتاح کردیا گیا ہے۔

دنیا کے گنجان آباد شہرڈھاکہ میں بے تحاشہ گاڑیوں کی بھرمار ہے، جو نہ صرف شہریوں کے لئے آمدورفت میں مشکلات کا سبب بنتی ہے بلکہ تکلیف کا باعث بھی ہے۔

بنگلہ دیشی وزیراعظم شیخ حسینہ کی جانب سے ہی پہلی میٹرو ٹرین کو ہری جھنڈی دکھا کر افتتاح کیا اور وہ ٹرین میں سفرکرنے والی پہلی مسافربن گئیں۔

وزیراعظم شیخ حسینہ نے نئی ٹرین سروس کو اپنا ”فخر“ قرار دیتے ہوئے کہا کہ ٹرین کے ہرحصے میں خواتین کے لیے بھی جگہ مختص ہوگی۔ ٹرین کی پہلی آپریٹر ایک خاتون ڈرائیورمریم افیزہ تھیں، جنہوں نے ٹرین کو چلانے سے متعلق کہا کہ ان کا یہ خواب پوار ہوگیا۔

بنگلہ دیش میں تعمیر ہونے والی پہلی میٹرو لائن ٹرین کو تقریباً 6 برس کا عرصہ لگا جس میں جاپان کی جانب سے تعاون کیا گیا، ٹرین سروس اترا کے مقام سے آگرگاؤں تک تقریباً 12 کلومیٹرکے فاصلے پر بغیر کسی اسٹیشن پر رکے چلے گی جس کو مزید وسیع بھی کیا جائے گا۔

اس کےعلاوہ نئی میٹرو لائن سے تقریباً 60 ہزار افراد ایک گھنٹے میں سفر کرسکیں گے اور ،منصوبہ بنگلہ دیش کی ترقی کی ایک مثال میں سے ایک ہے۔

خیال رہے کہ ڈھاکہ دنیا کے سب سے زیادہ گنجان آباد شہروں میں چوتھے نمبرپر ہے۔

Bangladesh

Metro Rail

Sheikh Hasina