Aaj News

اتوار, نومبر 17, 2024  
14 Jumada Al-Awwal 1446  

ملک میں کورونا کا فی الحال کوئی خطرہ نہیں، وزیر صحت

بارڈر ہیلتھ سروسز پاکستان نے سی اے اے کو مراسلہ جاری کردیا
اپ ڈیٹ 29 دسمبر 2022 04:32pm

وزیر صحت عبدالقادر پٹیل کا کہنا ہے کہ ملک میں کورونا کا فی الحال کوئی خطرہ نہیں، کورونا کے حوالے سے صورتحال کنٹرول میں ہے۔

اپنے بیان میں عبدالقادر پٹیل نے کہا کہ عوام افواہوں پر کان نہ دھریں، پیشگی اقدامات یقینی بنائے جارہے ہیں، بارڈرز، ہوائی اڈوں پر تمام ضروری اقدامات کئے جارہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان ان چند ملکوں میں ہے جہاں 90 فیصد ویکسینیشن کی جاچکی ہے۔

اس سے قبل، بیرون ملک سے آنے والے مسافروں کی کورونا اسکریننگ دوبارہ سخت کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

مختلف ممالک میں کورونا وائرس کی نئی اقسام سامنے آنے کے بعد پاکستان کے تمام ایئرپورٹس پرمسافروں کی کورونااسکریننگ کا عمل سخت کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا ۔

تاہم اس سلسلے میں بارڈرہیلتھ سروسزپاکستان نے کورونا کا پھیلاؤ روکنے کے لئے سول ایوی ایشن (سی اے اے) کو مراسلہ جاری کردیا۔

مراسلے میں کہا گیا ہے کہ بیرون ملک سے آنے والے مسافروں کی کورونا اسکریننگ کی جائے، ایئر پورٹس پربین الاقوامی لاؤنج میں فیومیگیشن کا خیال رکھا جائے، ہیلتھ ورکر فیس ماسک اور ہینڈ گلوز سمیت حفاظتی سامان کا استعمال کریں۔

مراسلے میں مزید کہا گیا ہے کہ مشتبہ بیمار شخص کا فوری طور پر ایئرپورٹ ہیلتھ سروس کا عملہ آر اے ٹی ٹیسٹ کرے گا، ہر فلائٹ کے 2فیصد مسافروں کی ہرصورت اسکریننگ کی جائے،اسکریننگ کے عمل پر مسافر کی مزاحمت پر سول ایوی ایشن ویجیلنس کا عملہ اور ایئرپورٹ سیکیورٹی فورس کا عملہ معاونت فراہم کرے جبکہ جاری ہدایات پر فوری طور سے عملدرآمد کیا جائے۔

چین میں کورونا کیسز میں اضافہ کے پیش نظر صوبہ میں ٹیسٹنگ اورکنٹیکٹ ٹریسنگ بڑھانے کا فیصلہ کرلیا ہے اسی سلسلے میں وزیر صحت پنجاب نے رپورٹنگ کے نظام کو مزید بہتر بنانے کی ہدایت کی ہے۔

صوبائی وزیر صحت یاسمین راشد کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس کی صورتحال کی روزانہ کی بنیاد پر مانیٹرنگ کی جائے اور پنجاب میں 92 فیصد لوگوں کا مکمل ویکسینیشن کرانا کافی حد تک کورونا کے خلاف تحفظ فراہم کرے گا۔

ڈاکٹر اخترملک نے محکمہ صحت کو کورونا ویکسین کا وافر اسٹاک رکھنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ کورونا سے متعلق محکمہ صحت کی گائیڈ لائنز پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے اور محکمہ صحت لاہور میں اسموگ کے مضر اثرات سے بچاؤ کیلئے ماسک پہننے سے متعلق ایڈوائزری جاری کرے۔

چیف سیکرٹری عبداللہ خان سنبل کا کہنا ہے کہ صحت عامہ ریاست کی ذمہ داری ہے حکومت کیلئے لوگوں کی صحت اور زندگیوں کا تحفظ سب سے اہم ہے۔

چیف سیکرٹری نے کورونا وائرس کی ممکنہ لہر سے نمٹنے کیلئے الرٹ رہنے کی ہدایت کی جبکہ کورونا اور اسموگ سے بچاؤ کیلئے کئے جانیوالے اقدامات کا جائزہ لینے کیلئے سول سیکرٹریٹ میں اجلاس ہوا۔

اجلاس میں صوبائی وزراء صحت ڈاکٹر یاسمین راشد، ڈاکٹر اخترملک اور چیف سیکرٹری عبداللہ خان سنبل کی بھی شریک تھے۔

COVID 19

پاکستان

abdul qadir patel

Federal Health Minister