Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

چین کے شہر زینگ زو میں پُل پر200 سے زائد گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں

حادثہ شدید دھند کے باعث پیش آیا
شائع 29 دسمبر 2022 08:54am
جائے حادثہ پر سینکڑوں ٹوٹی ہوئی گاڑیاں موجود ہیں -  تصویر/ برطانوہ خبررساں ادارہ دی گارڈین
جائے حادثہ پر سینکڑوں ٹوٹی ہوئی گاڑیاں موجود ہیں - تصویر/ برطانوہ خبررساں ادارہ دی گارڈین

چین کے شہر زینگ زو میں ایک پُل پر 200 سے زائد گاڑیاں شدید دُھند کے باعث آپس میں ٹکرا گئیں۔

چینی میڈیا کے مطابق 200 سے زائد گاڑیاں حادثے کا شکار ہوئیں جس میں متعدد افراد زخمی ہوئے تاہم کسی بھی ہلاکت کی کوئی خبر موصول نہیں ہوئی۔

جائے حادثہ پر سینکڑوں تباہ ہونے والی گاڑیاں موجود ہیں جبکہ زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے، جبکہ غیرملکی خبررساں ایجنسی روئٹرز نے بتایا کہ حادثے میں ایک شخص ہلاک ہوا ہے۔

سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی تصاویر اور ویڈیوز میں دیکھا جاسکتا ہے کہ پل پر کاروں اور ٹرکوں کے درمیان تصادم کے باعث گاڑیاں تباہ ہوگئی ہیں۔

china

Road Accidents