Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

اداکار منیب بٹ خواجہ سرا بننے کیلئے تیار

ڈرامہ میں صبا قمر بھی اہم کردار اداکا کرتی دکھائی دیں گی
شائع 28 دسمبر 2022 09:19pm

اداکار منیب بٹ اپنے نئے ڈرامہ سیریل میں خواجہ سرا کا کردار ادا کریں گے، ڈرامے میں ان کے ساتھ اداکارہ صبا قمر بھجی نظر آئینگی ۔

انسٹاگرام پر اداکار نے ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے اپنے نئے ڈرامہ سیریل کو لے کر جوش و خروش کا اظہار کیا، جس میں وہ خواجہ سرا کا کردار ادا کر رہے ہیں، جو اعلیٰ تعلیم کے بعد سی ایس ایس کا امتحان پاس کرکے اسسٹنٹ کمشنر تعینات ہوتا ہے۔

اداکار نے تصاویر شیئر کرتے ہوئے اپنے منفرد کردار کے حوالے سے اعلان کیا کہ وہ جلد ہی ساتھی اداکارہ صبا قمر کے ساتھ ایک ڈرامے میں پہلی بار خواجہ سرا کے روپ میں دکھائی دیں گے، جس کے لئے وہ بہت پُرجوش ہیں۔

انہوں نے مذکورہ پوسٹ کے کیپشن میں مزید لکھا کہ وہ شوبز کیریئر میں پہلی بار ایک مشکل کردار ادا کرنے جا رہے ہیں جو معاشرے کے دقیانوسی تصورات کو توڑ دے گا۔

انہوں نے یہ بھی لکھا کہ میں اس کردار کو اسکرین پر دیکھنے کا بے چینی سے انتظار کر رہا ہوں، جو میں جلد ہی ادا کروں گا۔ اس کے لئے مجھے واقعی اپنے کمفرٹ زون سے باہر نکلنا پڑا۔ امید ہے کہ آپ لطف اندوز ہوں گے۔ آپ کے تاثرات کا انتظار رہے گا۔

ایک انٹرویو میں منیب بٹ نے بتایا کہ پہلی بار کسی ڈرامے میں مخںث شخص کو تعلیم حاصل کرکے اعلیٰ عہدے پر فائز ہوکر سماجی مسائل حل کرتے دکھایا جائے گا، ورنہ عام طور پر خواجہ سرا افراد کو جسم فروش، ڈانسر اور فقیر کے روپ مین دکھایا جاتا ہے۔

اداکارہ صبا قمر نے بھی ڈرامے کے کردار کی جھلک شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ وہ جلد ہی ایک منفرد موضوع پر بنائے گئے ڈرامے میں دکھائی دیں گی، تاہم انہوں نے اپنے کردار سے متعلق کوئی وضاحت نہیں کی۔

saba qamar

Muneeb butt