Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

شائے گل نے نیویارک کے ٹائمز اسکوائر پر اپنی جگہ بنالی

شائے گِل کا گانا ’سکون‘ اپنےاسپاٹیفائی سرفہرست رکھ ہوا ہے
شائع 28 دسمبر 2022 09:04pm

میوزک پلیٹ فارم اسپاٹیفائی نےکوک اسٹوڈیو سیزن 14 کے سب سے مقبول گیت پسوڑی کی گلوکارہ شائے گل کوایکول پاکستان پروگرام کیلئے ماہ دسمبر کی سفیر مقررکردیا۔

گلوکارہ کی تصویر نیویارک کے ٹائمز اسکوائر کے ڈیجیٹل بل بورڈ پر آویزاں کردی گئی ہے۔

گلوبل میوزک پروگرام نے شائے گِل کا گانا ’سکون‘ اپنے پلیٹ فارم میں سرفہرست رکھ ہوا ہے۔

پچھلے ایمبیسڈرز کی طرح شائے گل کی تصویر ٹائمز اسکوائر نیویارک میں بنے ایک ڈیجیٹل بل بورڈ پر بطور اشتہار بھی لگائی گئی ہے۔

شائے گِل کا اصل نام انوشے بابر گِل ہے اور ان کا تعلق لاہور کے مسیحی گھرانے سے ہے جنہوں نے پسوڑی کے گانے سے اپنے کیریئر کا آغاز کیا۔

نوجوان گلوکارہ کو رواں برس اسپاٹی فائے پر پاکستان کے دیگر گلوکاروں کے مقابلے میں سب سے زیادہ اسٹریم کیا گیا ہے۔

شائے گِل نے ایکول پاکستان کا ایمبیسڈر بننے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ میرے خیال میں خواتین کو ایسے مواقع مزید ملنے چاہئیں۔

Spotify

Shae Gill