Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

دہشت گردوں کیخلاف بلا تفریق کارروائی کی جائے گی، کور کمانڈرز کانفرنس

آرمی چیف کی زیرصدارت کانفرنس جو سکیورٹی صورتحال پر بریفنگ دی گئی
اپ ڈیٹ 28 دسمبر 2022 11:07pm

آرمی چیف جنرل عاصم منیر کی زیرصدارت کور کمانڈرز کانفرنس جی ایچ کیو راولپنڈی میں ہوئی ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کی زیر صدارت 254 ویں کور کمانڈرز کانفرنس 27 سے 28 دسمبر تک جی ایچ کیو راولپنڈی میں منعقد ہوئی۔

کانفرنس کے دوران پاک فوج کے پیشہ ورانہ اور تنظیمی امور کا مفصل جائزہ لیا گیا۔

کانفرنس کے شرکاء نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پاکستان کے عوام کی امنگوں کے مطابق دہشت گردوں کے خلاف بلا تفریق جنگ رہے گی اور دہشت گردی کی اس لعنت کا خاتمی یقینی بنایا جائے گا۔

کانفرنس میں سیکیورٹی صورتحال پر بریفنگ بھی دی گئی، کور کمانڈرز کانفرنس 2 دن تک جی ایچ کیو میں جاری رہی۔

GHQ

Army Chief General Asim Munir

Conference