Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

کراچی کے طالبِ علم نے بورڈ کے پیپر میں گانا لکھ دیا، ویڈیو وائرل

ویڈیو پر گلوکار علی ظفر نے بھی دلچسپ تبصرہ کیا
شائع 28 دسمبر 2022 07:41pm

طالب علم نے انٹرمیڈیٹ بورڈ کے فزکس کے پرچے میں معروف گلوکار علی ظفر کا گانا لکھ دیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہے۔

یہ ویڈیو پیپرز چیک کرنے والے ٹیچر کی جانب سے ریکارڈ کر کے سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی ہے۔

وائرل ویڈیو میں امتحان کی کاپیز چیک کرنے والے ٹیچر کا بتانا ہے کہ وہ اس وقت کراچی کے فرسٹ ایئر کے طالبِ علم کے فزکس کے پیپرز چیک کر رہے ہیں۔

اس دوران اُن کے پاس ایسی کاپی آئی ہے جس میں باقاعدہ طور پر گلوکار علی ظفر کا مشہور گانا ’جھوم جھوم‘ لکھا ہوا ہے۔

پیپرز چیک کرنے والے استاد کی جانب سے کاپی میں طالبِ علم کی جانب سے لکھے گئے گانے اور مختلف جملے پڑھ کر بھی سنائے۔

علی ظفر کو واٹس ایپ پر یہ وائرل ویڈیو موصول ہوئی تو انہوں نے بھی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے ساتھ ایک پیغام لکھا جس میں بچے کو پڑھائی میں دل لگانے کی ہدایت کی۔

علی ظفر نے ٹوئٹر پر ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’یہ وائرل ویڈیو واٹس ایپ پر موصول ہوئی، میری طالب علموں سے التجا ہے کہ میرے گیتوں میں فزکس نہ تلاش کریں اگرچہ دیکھا جائے تو فزکس تو اس گانے کے اشعار سمیت ہر جگہ ہی موجود ہے، لیکن پھر پڑھائی کے وقت پڑھائی اور اساتذہ کا احترام کریں‘۔

ali zafar

intermediate