الیکشن کمیشن کا دوسرا مراسلہ، سندھ حکومت کا نئے مقرر ایڈمنسٹریٹرز کو ہٹانے پر غور شروع
الیکشن کمیشن کے دوسرے مراسلے پر سندھ حکومت کو خیال آگیا، کراچی اور حیدرآباد کے نئے مقرر ایڈمنسٹریٹرز کو ہٹانے پر غور شروع ہوگیا۔
اس سے قبل، سندھ حکومت نے ایک بار پھر کراچی اور حیدرآباد میں بلدیاتی انتخابات ملتوی کرانے کیلئے کوششیں شروع کردی۔
ذرائع کے مطابق سندھ حکومت بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے الیکشن کمیشن کو خط لکھے گی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن کو خط میں لکھا جائے گا کہ کراچی میں بلدیاتی الیکشن اور پاک نیوزی لینڈ کرکٹ سیریز کی تاریخ مشترکہ ہے، پولیس سکیورٹی پر پاک نیوزی لینڈ ون ڈے سیریز مامور ہوگی۔ میچز کے باعث پولیس کو الیکشن ڈیوٹی پرمشکلات ہوں گی۔
یاد رہے الیکشن کمیشن نے 15 جنوری کو سندھ میں بلدیاتی انتخابات سے قبل ہونیوالی تقرریوں کو فوری واپس لینے کے لیے خط لکھا تھا۔
Comments are closed on this story.