Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

نیٹ فلکس کا پاسورڈ شئیر کرنے والوں کی جیب خالی کرنے کا اعلان

نیٹ فلکس نئے سال کا آغاز مفت خوروں کے خلاف کریک ڈاؤن سے کرنے والا ہے۔
شائع 28 دسمبر 2022 05:49pm
تصویر بزریعہ اے ایف پی
تصویر بزریعہ اے ایف پی

نیٹ فلکس کی جانب سے نئے سال کا آغاز اکاؤنٹ شئیرنگ کے خلاف اقدامات سے کئے جانے کی توقع ہے۔

اپریل میں جاری نیٹ فلکس کی سبسکرائبرز کم ہونے کی رپورٹ نے اسٹریمنگ کی دنیا اور کمپنی کے اسٹاک کی قیمت کو ہلا کر رکھ دیا تھا۔ تاہم، اب اسٹریمنگ جائنٹ کے نمبر دوبارہ بڑھنے شروع ہوگئے ہیں۔ لیکن پریشانی ابھی دور نہیں ہوئی ہے۔

اگر سٹریمنگ سروس نئے سبسکرائبرز کے ذریعے ترقی نہیں کر سکتی تو اب اسے اپنے موجودہ سبسکرائبر پول کو زیادہ سے زیادہ بڑھا کر نقصان پورا کرنا ہوگا۔

نیٹ فلکس نے یہ بھی اعلان کیا کہ اس کا پاس ورڈ شیئرنگ پر کریک ڈاؤن کرنے کا منصوبہ ہے۔

نیٹ فلکس نے 2022 شمالی امریکہ سے باہر کی مارکیٹوں میں پاس ورڈ کے اشتراک کی حوصلہ شکنی کے طریقوں کے ساتھ تجربہ کرتے ہوئے گزارا ہے۔

پیرو، کوسٹا ریکا، اور چلی جیسے ممالک میں جب سروس کو شک ہوتا کہ صارف بنیادی اکاؤنٹ کا مالک نہیں ہے، تو یہ انہیں اکاؤنٹ کے اصل مالک کو بھیجا گیا ایک تصدیقی کوڈ درج کرنے کا نوٹفکیشن بھیجتی ہے جو 15 منٹ کے لیے ہے۔ اکاؤنٹ کے مالکان اس نوٹفکیشن کو ختم کرنے کے لیے اضافی ماہانہ فیس ادا کر سکتے ہیں۔

وال سٹریٹ جرنل کے مطابق ”حکام نے امریکہ میں اکاؤنٹ شیئررز کو چارج کرنے پر تبادلہ خیال کیا ہے جو اس کے 6.99 ڈالر کے اشتہارات سے ماورا پلان کی قیمت سے تھوڑا کم ہے۔“

اس سے پاس ورڈ ادھار لینے والوں کی حوصلہ افزائی ہو سکتی ہے کہ وہ اپنی سبسکرپشن کے لیے سائن اپ کریں، بجائے اس کے کہ اکاؤنٹ کے مالک سے شیئرنگ فیس ادا کرنے کو کہیں۔

لیکن ابھی اپنا بٹوہ نہ نکالیں یا اپنے اکاؤنٹ کو منتقل کرنا شروع نہ کریں۔

نیٹ فلکس نے باضابطہ طور پر اعلان نہیں کیا ہے کہ مشترکہ اکاؤنٹ کریک ڈاؤن کو امریکہ میں کس طرح نافذ کیا جائے گا، لیکن ممکن ہے ایسا جلد ہو۔

بس اتنا یقینی ہے کہ مفت میں نیٹ فلکس استعمال کرنا اب مشکل ہونے والا ہے۔

crack down

Netflix

Password Sharing