Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

الیکشن ہوتے نظر نہیں آرہے، پولیٹیکل انجینئرنگ کے نتائج خطرناک ہوں گے، عمران خان

اس وقت اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ کوئی رابطہ نہیں، چیئرمین تحریک انصاف
شائع 28 دسمبر 2022 05:02pm
عمران خان (فوٹو: انسٹاگرام)
عمران خان (فوٹو: انسٹاگرام)

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا کہنا ہے کہ ٹیکنوکریٹ حکومت لانے کا شوشہ چھوڑا جارہا ہے، حکومت کے پیچھے بیٹھے لوگوں کا الیکشن کیلئے راضی ہونا ضروری ہے۔

سینیئر صحافیوں سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا کہ اس وقت اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ کوئی رابطہ نہیں، عام انتخابات میں پولیٹیکل انجینئرنگ کی گئی تو نتائج اچھے نہیں ہونگے۔

چیئرمین تحریک انصاف نے کہا کہ مشرقی پاکستان میں بڑی جماعت کا مینڈیٹ تسلیم نہیں کیا گیا تھا، ابی مجھے الیکشن ہوتے نظر نہیں آرہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم صرف ڈرائنگ روم کی جماعت بن کر رہ گئی ہے، نیب ترمیم کرکے 1100 ارب روپے کے کرپشن کیسز ختم کیے گئے، ن لیگ اور پی پی کے مفادات بیرون ملک ہیں۔

ملاقات کے دوران عمران خان نے مزید کہا کہ دونوں خاندانوں کے مفادات پاکستان سے نہیں تو میثاق معیشت کیسے کریں؟ ہماری حکومت میں 5 فیصد ڈیفالٹ کا خطرہ تھا جو اب 90 فیصد ہوچکا ہے، ملک پر قبضہ گروپ کا راج ہے اور جنگل کا قانون ہے، قانون کی حکمرانی قائم کئے بغیر پاکستان کے مسائل حل نہیں ہوسکتے۔

pti

پاکستان

imran khan

Pakistan Tehreek-e-Insaf