Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

کراچی، یونیورسٹی روڈ سے ہر قسم کی پارکنگ کو ہٹانے کا حکم

ٹریفک قوانین کیخلاف ورزی پر جرمانے عائد کیے جائیں، چیف سیکرٹری
شائع 28 دسمبر 2022 04:19pm
یونیورسٹی روڈ (فوٹو: فائل)
یونیورسٹی روڈ (فوٹو: فائل)

سندھ حکومت نے کراچی میں ٹریفک کی روانی بہتر بنانے پر اہم فیصلہ کرتے ہوئے یونیورسٹی روڈ کے سروس روڈ سے ہر قسم کی پارکنگ کو ہٹانے کا حکم دیدیا۔

چیف سیکرٹری کی زیرصدارت شہر میں بڑھتی ٹریفک، ٹریفک قوانین سے متعلق اجلاس ہوا۔

چیف سیکرٹری سندھ نے کمشنر کراچی کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ فینسی نمبر پلیٹ والی گاڑیوں کو قبضے میں لے کر غیر قانونی فینسی نمبر پلیٹ بنانے والوں کیخلاف آج ہی کارروائی کی جائے۔

چیف سیکرٹری نے ڈپٹی کمشنر ایسٹ کو بھی ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ یونیورسٹی روڈ کے سروس روڈ سے ہر قسم کی پارکنگ کو ہٹایا جائے اور ٹریفک قوانین کیخلاف ورزی پر جرمانے عائد کیے جائیں۔

اجلاس میں ڈی آئی جی ٹریفک نے بتایا کہ رواں سال 15705 ڈرائیور کیخلاف ورزی پر گرفتار کیا، رواں سال اب تک 3421 گاڑیوں کے فٹنس سرٹیفکیٹ معطل کیے گئے، ٹریفک قوانین کیخلاف ورزی، چالان دیگر صوبوں میں سندھ سے زیادہ ہ جلد جرمانے کی رقم بھی بڑھائی جائے گی۔

جس پر چیف سیکرٹری نے جرمانے کی رقم بھی جلد بڑھاتے ہوئے سیکریٹری ایکسائیز، سیکریٹری آئی ٹی، ڈی آئی جی ٹریفک، ڈی آئی جی ڈرائیونگ لائیسنس پر مشتمل کمیٹی بھی قائم کردی۔

Sindh government

University Road

Heavy Traffic

Traffic Jam