Aaj News

اتوار, جنوری 12, 2025  
11 Rajab 1446  

لاہور: تندورمالکان کا روٹی اور نان کی قیمت بڑھانے کا فیصلہ

ڈی سی لاہور سے قیمت بڑھانے کی اجازت مانگ لی
شائع 28 دسمبر 2022 03:59pm

تندورمالکان نے روٹی اور نان کی قیمت بڑھانے کے لیے ڈپٹی کمشنر کوخط لکھ دیا ہے۔

نان بائی ایسوسی ایشن نے ڈی سی لاہور سے نان کا ریٹ 35 اور روٹی 25 روپے کرنے کی اجازت مانگ لی، موجودہ صورتحال میں روٹی 14 اور نان 24 روپے میں فروخت کرنا نامکمن ہے۔

خط میں کہا کہ آٹے کی قیمت اضافے کے باعث نان روٹی کے نرخ بڑھانے کی اجازت دی جائے، نان کا ریٹ 35 اور روٹی 25 روپے مقرر کیا جائے۔

lahore