Aaj News

اتوار, نومبر 24, 2024  
22 Jumada Al-Awwal 1446  

ملک کی 80 فیصد انڈسٹریز بند ہوچکی, حماد اظہر

سردیوں میں بجلی کا استعمال کم ہوجاتا ہے، تحریک انصاف رہنما
شائع 28 دسمبر 2022 03:36pm
اسلام آباد: تحریک انصاف رہنما حماد اظہر پریس کانفرنس کر رہے ہیں، اسکرین گریب، آج نیوز یوٹیوب
اسلام آباد: تحریک انصاف رہنما حماد اظہر پریس کانفرنس کر رہے ہیں، اسکرین گریب، آج نیوز یوٹیوب

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما حماد اظہر کا کہنا ہے کہ ملک کی 80 فیصد انڈسٹریز بند ہیں، اوپن مارکیٹ میں ڈالر 250 سے اوپر چلا گیا ہے۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے حماد اظہر نے کہا کہ سردیوں میں بجلی کا استعمال کم ہوجاتا ہے، کم استعمال کے باوجود عوام کو بجلی دستیاب نہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ سردیوں میں توانائی کا اتنا برا بحران پہلے کبھی نہیں آیا، پاکستانی معیشت کی صورتحال مسلسل خراب ہو رہی ہے، ٹیکنوکریٹ حکومت سے متعلق شوشے چھوڑے جارہے ہیں، یہ لوگ جمہوری طریقے سے مسلط نہیں ہوئے۔

انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم حکومت کی ناکامی جمہوریت کی ناکامی نہیں، موجودہ حکومت ملک کیلئے سنجیدہ منصوبہ بندی نہیں کر رہی، پی ڈی ایم والوں کے بیرون ملک اربوں کے اثاثے ہیں، پی ڈی ایم والوں کےبیرون ملک اربوں کے اثاثے ہیں۔

پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ ان لوگوں کوملک کا کوئی غم نہیں، مزید کوئی تجربہ ملک کومزید انارکی طرف لے جائے گا، پی ڈی ایم حکومت بلدیاتی انتخابات بھی بھاگ رہی ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ اب پولیٹیکل انجینئرنگ سےکسی کوفائدہ نہیں ہوگا، گزشتہ8ماہ سے ہونے والی سازشوں سے واقف ہیں، عمران خان کی جدوجہد مثالی ہے، اب تک ہونے والے تمام سروے عمران خان کے حق میں آئے۔

اسلام آباد

Hammad Azhar

Pakistan Tehreek-e-Insaf