Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

فیصل واوڈا نے سینیٹ کی رکنیت سے استعفیٰ دے دیا

فیصل واوڈا پی ٹی آئی کے ٹکٹ پر 2018 میں سینیٹرمنتخب ہوئے تھے
اپ ڈیٹ 28 دسمبر 2022 06:23pm
فوٹو۔۔۔۔ فائل
فوٹو۔۔۔۔ فائل

چئیرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے فیصل واوڈا کا استعفا منظور کر لیا۔ سینیٹ سیکریٹریٹ نے نشست خالی قرار دینے کا نوٹی فیکشن بھی جاری کر دیا۔

فیصل واوڈا نے ایوان بالا کی رکنیت سے استعفا دی تھا، انہوں نے اپنا استعفا چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کو پیش کیا جو منظور کرلیا گیا۔

فیصل واوڈا سپریم کورٹ کے احکامات کی روشنی میں مستعفی ہوئے ہیں۔

الیکشن کمیشن نے 2018 کے انتخابات میں کاغذات نامزدگی کے ساتھ دہری شہریت پر جھوٹا حلف نامہ جمع کروانے پر فیصل واوڈا کو نااہل قرار دیا تھا۔ جس کے خلاف انہوں نے سپریم کورٹ میں اپیل دائر کی تھی۔

سپریم کورٹ نے فیصل واوڈا کو تاحیات نااہلی کیس میں دو آپشن دیئے تھے۔

عدالت نے کہا تھا کہ اپنی غلطی تسلیم کریں اور 63 (1) سی کے تحت نااہل ہوجائیں، بصورت دیگر عدالت 62 (1) ایف کے تحت کیس میں پیش رفت کرے گی۔

فیصل واوڈا نے اپنی غلطی تسلیم کرتے ہوئے سینیٹر شپ سے استعفا دے دیا تھا جس پر ان کی تاحیات نااہلی ختم ہوگئی تھی۔

pti

sadiq sinjrani

chairman senate

faisal vawda

Senator