Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

اسکولوں میں موسم سرما کی تعطیلات، لاہور ہائیکورٹ نے تحریری حکم جاری کردیا

عدالت نے نوٹیفکیشن پیش کرنے کا حکم دے دیا
شائع 28 دسمبر 2022 02:51pm
فوٹو۔۔۔۔۔ فائل
فوٹو۔۔۔۔۔ فائل

لاہور ہائیکورٹ نے اسکولوں کی موسم سرما کی تعطیلات میں ایک ہفتے کی توسیع دینے کا تحریری حکم جاری کر دیا۔

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد کریم نے اسموگ کے خلاف کیس کی سماعت کا 2 صفحات پر مشتمل تحریری حکم جاری کر دیا۔

عدالت نے تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی تعطیلات میں ایک ہفتہ توسیع کا حکم دیتے ہوئے نوٹیفکیشن پیش کرنے کا حکم دے دیا۔

لاہور ہائیکورٹ نے قرار دیا کہ اسموگ کے خاتمے کے لئے ہمیں طرز زندگی تبدیل کرنا ہو گا۔

عدالت نے محکمہ ماحولیات کو آلودگی کے خاتمہ کے لئے جلد رولز وضح کرنے کی ہدایت کی اور آئندہ سماعت پر ڈی جی پنجاب ڈیزاسٹر مینجمنٹ کو ذاتی حیثیت میں طلب کر لیا۔

عدالت نے پیمرا کو الیکٹرانک میڈیا پر آلودگی کو کنٹرول کرنے کے لئے پیغام نشر کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ کیس کی مزید سماعت 2جنوری کو کی جائے گی۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز لاہور ہائیکورٹ نے اسموگ کے باعث اسکولز اور کالجز کو مزید7 روز بند کرنے کی ہدایت کی تھی۔

Schools

Lahore High Court

smog