سال 2022 پشاور پولیس کیلئے سخت، قتل اور اسٹریٹ کرائمز میں اضافہ
262 گروہ پکڑے گئے جبکہ 683 ملزمان کو بھی گرفتار کیا گیا
پشاور میں سال 2022 پولیس کے لئے سخت رہا، قتل کے واقعات میں اضافہ دیکھنے کو ملا جبکہ اسٹریٹ کرائم کے بھی کئی کیسز سامنے آئے۔
پشاور میں 2022 پولیس کے لئے چیلنجنگ رہا، چوری، راہزنی، ڈاکے سمیت ا سٹریٹ کرائمز کے کئی واقعات رونماء ہوئے جس کے خلاف پولیس بھی متحرک دکھائی دی۔
262 گروہ پکڑے گئے جبکہ 683 ملزمان کو بھی گرفتار کیا گیا جبکہ ملزمان سے چھینی ہوئی رقم، قیمتی موبائل، چوری شدہ گاڑیاں اور موٹرسائیکل برآمد کیے گئے ۔
سال 2022 میں قتل کے 492 مقدمات درج ہوئے ،اسی طرح اقدام قتل کے 764، اغواء کے 32، ضرر کے 520 اور ریپ کے 58 کیسز درج ہوئے جس میں ملوث 3700ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔
رواں سال اسٹریٹ کرائم پر قابو پانے کے لئے ابابیل فورس کو مزید موٹرسائیکل بھی فراہم کی گئی۔
Street Crimes
peshawar police
murder cases
مقبول ترین
Comments are closed on this story.