طالبان خواتین پر پابندیاں ختم، پالیسی واپس لیں، اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا مطالبہ
اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے افغانستان میں خواتین پرعائد پابندیوں پر اظہار تشویش کرتے ہوئے طالبان سے خواتین پر پابندیاں ختم کرنے کا مطالبہ کردیا۔
سلامتی کونسل نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ طالبان اپنی پالیسیوں پر نظرثانی کریں، افغانستان میں خواتین اور لڑکیوں کو مساوی اور بامعنی نمائندگی دی جائے۔
سلامتی کونسل نے اپنے بیان میں کہا کہ افغانستان میں اسکول کھولے جائیں ساتھ ہی نئی پالیسی اور اقدامات واپس لیے جائیں۔
اس کے علاوہ سلامتی کونسل کو خواتین کے این جی اوز کے لیے کام کرنے پر پابندی پر بھی تشویش ہے۔
واضح رہے کہ طالبان نے تمام مقامی اور غیر ملکی و غیر سرکاری تنظیموں (این جی اوز) کیلئے حکم نامہ جاری کیا تھا کہ وہ خواتین ملازمین کو کام پر آنے سے روکیں۔
اس سے قبل ہی افغان وزارت تعلیم کے مطابق یونیورسٹیوں کو طالبات کے داخلے پرپابندی کا نوٹس جاری کیا گیا تھا جس میں طالبات کو داخلہ نہ دینے کا کہا گیا ہے۔
طالبان کی جانب سے کیے جانے والے ان تمام اقدامات کی دنیا بھر میں مذمت کی جارہی ہے ساتھ ہی پالیسی میں تبدیلی کا مطالبہ بھی زور پکڑتا جارہا ہے۔
Comments are closed on this story.