Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

سعودی عرب میں پاکستانی مزدور کنویں میں گر گیا، بچاتے ہوئے دوسرا بھی جاں بحق

میتوں کو پاکستان بھجوانے کے لئے کاغذی کارروائی کا عمل شروع
اپ ڈیٹ 27 دسمبر 2022 10:23pm

سعودی عرب کے علاقے جازان میں دو پاکستانی کنویں میں ڈوب کر جاں بحق ہوگئے، دونوں کی میتوں کو پاکستان بھیجنے کے لئے دستاویزات تیار کرنے کا عمل شروع کر دیا گیا ہے۔

دو روز قبل حادثے میں جاں بحق پاکستانی ٹرک ڈرائیور غلام عباس اور محمد افضل مگسی کا تعلق مظفر گڑھ سے ہے، دونوں واٹر سپلائی کے ٹینکرز کے لئے کنویں سے پانی بھر رہے تھے کہ غلام عباس پاؤں پھسلنے کے باعث کنویں میں جا گرا۔

محمد افضل مگسی غلام عباس کی جان بچانے کے لئے کنویں میں کود گیا، غلام عباس موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا تھا جبکہ محمد افضل آج دو روز بعد مقامی ہسپتال میں انتقال کرگیا۔

قریبی دوستوں کا کہنا ہے کہ دونوں کی میتوں کو پاکستان بھجوانے کے لئے کاغذی کارروائی کا عمل شروع کر دیا گیا ہے۔

Saudia Arabia