Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

رات 12 بجے کے بعد واٹس ایپ سام سنگ، ایپل سمیت کئی کمپنیوں کے فونز پر نہیں چلے گا

نئے فیچرز کے سبب رابطے کی ایپ کئی فونز پر ناقابل استعمال ہو جائے گی
اپ ڈیٹ 31 دسمبر 2022 11:06pm

رابطے کی مقبول ترین ایپ واٹس ایپ میں میٹا آئے دن نئی فیچرز متعارف کرا رہی ہے جس کے نتیجے میں اس ایپلی کشن کا استعمال نہ صرف آسان ہو رہا ہے بلکہ صارفین میں بڑھ بھی رہا ہے۔

تاہم نئے فیچرز کے سبب یہ ایپ اب کئی پرانے اسمارٹ فونز پر نہیں چلے گی۔ ان میں ایپل اور سام سنگ جیسی بڑی کمپنیوں کے فونز بھی شامل ہیں۔

واٹس ایپ نے چند ماہ پہلے اعلان کیا تھا کہ مختلف فونز پر یہ ایپ 31 دسمبر کے بعد استعمال نہیں ہو پائے گی۔ یہ ڈیڈ لائن اب اپنے اختتام کو پہنچ چکی ہے۔

جن کمپنیوں کے پرانے سمارٹ فونز پر واٹس ایپ نہیں چلے گی ان میں ایپل، سام سنگ، ہواوے، سونی، زیڈ ٹی ای، لینووو اور دیگر شامل ہیں۔

جو فون واٹس ایپ کے ساتھ مطابقت کھو بیٹھے ہیں ان کی فہرست درج ذیل ہے۔

Apple: Apple iPhone 5, Apple iPhone 5C.

LG: Enact 2, Lucid 2, Optimus 4X HD, Optimus F3, Optimus F3Q, Optimus F5, Optimus F6, Optimus F7, Optimus L2 II, Optimus L5, Optimus L5 II, Optimus L5 Dual, Optimus L7, Optimus L7 II, Optimus L7 II Dual, Optimus Nitro, Optimus L3 II, Optimus L3 Dual, Optimus L4 II, Optimus L4 Dual,.

Samsung: Galaxy Ace 2, Galaxy S2, Galaxy S3 mini, Galaxy Trend II, Galaxy Trend Lite, Galaxy Xcover 2, Galaxy Core.

Sony: Xperia Arc S, Xperia Miro, Xperia Neo L.

Others: Archos 53 Platinum, ZTE Memo V956, ZTE Grand S Flex, ZTE Grand X Quad V987, HTC Desire 500, Quad XL, Lenovo A820, Wiko Cink Five, Wiko Darknight ZT.

WhatsApp

whatsapp old smartphone

whatsapp stop working