Aaj News

ہفتہ, دسمبر 21, 2024  
18 Jumada Al-Akhirah 1446  

پاک بھارت آبی تنازعات: انڈس واٹر کمیشن نے پھر بھارت کو خط لکھ دیا

پکل ڈل اور کیرو پاور پراجیکٹ سے متعلق اعتراضات پر جواب طلب
شائع 27 دسمبر 2022 01:07pm
پاک بھارت آبی تنازعات فوٹو۔۔۔۔۔۔ آج نیوز
پاک بھارت آبی تنازعات فوٹو۔۔۔۔۔۔ آج نیوز

پاک بھارت آبی تنازعات کے معاملے پر انڈس واٹر کمیشن نے ایک بار پھر بھارت کو خط لکھ دیا ہے۔

ذرائع کے مطابق انڈس واٹر کمیشن نے اپنے خط میں پکل ڈل اور کیرو پاور پراجیکٹ سے متعلق اعتراضات پر جواب مانگ لیا، پکل ڈل ڈیم اور کیرو پاور پراجیکٹ مقبوضہ کشمیر میں دریائے چناب پر تعمیر ہیں، ان پراجیکٹس سے چناب میں پانی کا بہاؤ کم ہوجائے گا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پکل ڈل کی 1000 میگاواٹ اور کیرو پاور پراجیکٹ کی پیداواری صلاحیت 624 میگاواٹ ہے ۔

ذرائع کے مطابق پاک بھارت آبی مذاکرات میں یہ دونوں منصوبے سرفہرست ہوں گے،بھارت نے گزشتہ اجلاس میں تحفظات دور کرنے کی یقین دہانی کروائی تھی۔

ذرائع انڈس واٹر کمیشن نے بتایا کہ بھارت ہمارے ساتھ واٹر ڈیٹا شیئرنگ کر رہا ہے، بھارت سے آئندہ میٹنگ مارچ سے پہلے متوقع ہے، بھارتی وفد مذاکرات کے لئے پاکستان آئے گا۔

انڈس واٹر کمشنر مہر علی شاہ کا کہنا ہے کہ پاکستان نے ہمیشہ سندھ طاس معاہدے کی پاسداری کی ہے، امید ہےعالمی بینک بطور تھرڈ پارٹی ہمارےمؤقف کو تسلیم کرے گا۔

india

پاکستان

sindh tas agreement

water issue