Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

کے الیکٹرک صارفین کیلئے خوشخبری، نیپرا نے بجلی مزید سستی کردی

فیصلے سے صارفین کو 10 ارب سے زائد کا ریلیف ملے گا۔
اپ ڈیٹ 27 دسمبر 2022 01:02pm
(فوٹو:فائل)
(فوٹو:فائل)

نیپرا نے کے الیکٹرک کیلئے نومبر کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی 7 روپے 43 پیسے فی یونٹ سستی کردی۔

نیپرا میں کے الیکٹرک کیلئےنومبرکی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ پر سماعت ہوئی۔

سماعت کے دوران کراچی کے صارفین کیلئے بجلی 7 روپے 43 پیسے فی یونٹ سستی کرنے کا فیصلہ کیا گیا، فیصلے سے صارفین کو 10 ارب 61 کروڑ کا ریلیف ملے گا۔

چیئرمین نیپرا کا کہنا ہے کہ اگر وفاق کے الیکڑک کو بجلی نہ دے تو وہ تو پس جائیں گے۔

نیپرا نے سماعت کے بعد بجلی قیمتوں میں کمی کی منظوری دے دی۔

نیپرا نے کے الیکڑک سے بجلی کی پیداواری لاگت کم کرنے کے حوالے سے ایک ہفتے میں پلان بھی مانگ لیا۔

nepra

karachi

electricity price

K-Electric