لاہور میں اسموگ کے باعث اسکولز اور کالجز مزید 7 روز بند کرنے کی ہدایت
لاہور ہائیکورٹ نے اسموگ کے باعث اسکولز اور کالجز کو مزید 7 روز بند کرنے کی ہدایت کردی۔
لاہور ہائیکورٹ میں اسموگ کے تدارک کے لئے دائر درخواستوں پر سماعت ہوئی۔
عدالت نے اسکولز اور کالجز مزید 7 روز بند کرنے کی ہدایت کردی۔
عدالت نے کہا کہ اسموگ کی وجہ سے چھٹیاں بڑھائی جائیں، ہم نے اسموگ کو کافی حد تک کنٹرول کیا ہوا ہے، اسموگ کی روک تھام حکومت کی ذمہ داری ہے ۔
عدالت نے ڈی جی پی ڈی ایم اے کو آئندہ سماعت پر طلب کرتے ہوئے درخواست پر سماعت اگلے جمعہ تک ملتوی کردی۔
پنجاب حکومت کی جانب سے صوبے بھر کے تعلیمی اداروں میں 24 دسمبر 2022 سے 2 جنوری 2023 تک موسم سرما کی چھٹیوں کا اعلان کیا گیا تھا۔
عدالتِ عالیہ کے حکم کے بعد لاہور کے تعلیمی اداروں میں موسمِ سرما کی تعطیلات اب 9 جنوری تک ہو گئی ہیں۔
Comments are closed on this story.