Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

بجلی کے نرخ مزید بڑھ گئے، فی یونٹ 19 پیسے مہنگا

فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی تقریبن 19 پیسے فی یونٹ مہنگی۔
شائع 27 دسمبر 2022 10:55am
نیپرا (فوٹو:فائل)
نیپرا (فوٹو:فائل)

نیپرا نے نومبر کی ماہانہ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد بجلی 19 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی منظوری دے دی، اطلاق لائف لائن صارفین اور کے الیکڑک صارفین پر نہیں ہوگا۔

چئیر مین توصیف ایچ فاروقی کی سربراہی میں نیپرا میں نومبر کے ماہانہ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی 19 پیسے مہنگی کرنے کی درخواست پرسماعت کی۔

حکام نے بتایا کہ نومبرمیں ہائیڈل سے گیارہ فیصد کم بجلی پیدا کی گئی،نیلم جہلم پلانٹ کی بندش سے پانی سے کم بجلی پیدا ہوئی۔ کوئلے سےکم جبکہ گیس سے زیادہ بجلی پیدا کی گئی۔

نیپرا حکام کے مطابق نومبرمیں میرٹ آرڈرکی خلاف ورزی سے6کروڑ60 لاکھ روپے کا بوجھ پڑا ہے۔

اتھارٹی نے سماعت مکمل کرتے ہوئے تفصیلی فیصلہ بعد میں جاری کرنے کا اعلان کیا ہے۔

nepra

اسلام آباد

electricity price

Disco's