Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

دنیا کے بہترین کھانوں والے ممالک میں پاکستان کا کونسا نمبر ہے؟ فہرست جاری

فہرست میں اٹلی سب سے پہلے نمبر پر ہے
شائع 27 دسمبر 2022 01:14am

سیاحت سے متعلق معلومات فراہم کرنے والی’ٹیسٹ ایٹلس’ نے سال 2022 کے بہترین کھانوں والے 95 ممالک کی فہرست جاری کی ہے ۔

ٹیسٹ ایٹلس نے اپنی ٹوئٹ میں بتایا کہ اس فہرست میں اٹلی کوزین سب سے پہلے نمبر پر ہے یونان دوسرے اور اسپین تیسرے نمبر پر ہے ۔

اس فہرست کے مطابق اسی طرح جاپان چوتھے، بھارت پانچویں، میکسیکو چھٹے ، ترکیہ ساتویں ، امریکہ آٹھویں ، فرانس نویں اور پیرو دسویں نمبر پر ہے جبکہ پاکستان اس فہرست میں 47 ویں نمبر پر ہے۔

یہ فہرست جب سوشل میڈیا پر سامنے آئی تو بہت سے صارفین نے اس فہرست کو تسلیم کرنے سے انکار کردیا صارفین کے مطابق یہ فہرست بالکل درست نہیں ہے کیونکہ اس میں کئی ممالک کو نظرانداز کیا گیا ہے۔

ٹیسٹ ایٹلس نے اپنی ایک ٹوئٹ میں اس بات کو تسلیم کیا کہ ہر سال اس فہرست کے شائع ہونے پر لوگ کافی غصے کا اظہار کرتے ہیں بلکہ سفارتخانوں سے بھی کال موصول ہوتی ہے

Food Lover