Aaj News

ہفتہ, نومبر 02, 2024  
01 Jumada Al-Awwal 1446  

پاکستان بمقابلہ نیوزی لینڈ: کراچی ٹیسٹ کے پہلے روز کا اختتام، پاکستان کے 5 وکٹوں پر 317 رنز

نیوزی لینڈ کے مائیکل بریسویل نے دو، اعجاز پٹیل اور ٹم ساؤتھی نے ایک ایک وکٹ لی۔
شائع 26 دسمبر 2022 06:03pm
تصویر: ٹوئٹر/پی سی بی
تصویر: ٹوئٹر/پی سی بی

ہاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان کھیلے جانے والے کراچی ٹیسٹ کے پہلے روز کا اختتام ہوگیا، پاکستان نے پانچ وکٹوں پر 317 رنز اسکور کئے۔

قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم 161 اور آغا سلمان تین رنز پر ناؤٹ آؤٹ رہے، پاکستان کی چار وکٹیں 110رنز پر گر چکی تھیں۔

بابر اور سرفراز کے درمیان 196 رنز کی شراکت داری رہی، سرفراز احمد 86 رنز کی اننگز کھیل کر آؤٹ ہوئے، عبداللہ شفیق 7، شان مسعود 3، امام الحق 24 اور سعود شکیل نے 22 رنز اسکور کئے۔

نیوزی لینڈ کے مائیکل بریسویل نے دو، اعجاز پٹیل اور ٹم ساؤتھی نے ایک ایک وکٹ لی۔

سرفراز احمد نے نیوزی لینڈ کے خلاف نصف سنچری مکمل کی اور کیرئیر کی 19ویں ففٹی اسکور کی۔

قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم نے بھی نیوزی لینڈ کے خلاف سنچری بنائی اور ٹیسٹ کیرئیر کی نویں سنچری اسکور کی، بابرنے اپنی سنچری 161 گیندوں پرمکمل کی۔

babar azam

PAKvNZ

sarfaraz ahmad

karachi test

PAK V NZ