Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

فارسٹ افسران کی بھرتی کیلئے وزیراعلی محمود خان کا پڑوسی ہونا اہلیت ٹھہرا

سول سوسائٹی کا میرٹ کے خلاف بھرتیوں پر اعلی سطح کی انکوائر کا مطالبہ
شائع 26 دسمبر 2022 03:07pm
وزیرِ اعلی خیبر پختونخوا محمود خان - تصویر/ فیس بُک
وزیرِ اعلی خیبر پختونخوا محمود خان - تصویر/ فیس بُک

سوات محکمہ فارسٹ میں اہلکاروں کی بھرتی میں بڑے پیمانے پر بے قاعدگیوں کا انکشاف ہوا ہے۔

محکمہ فارسٹ میں 300 اہلکاروں کی بھرتی میں181 وزیرِ اعلی خیبر پختونخوا محمود خان کے علاقے کے بھرتی کئے گئے ہیں۔

بھرتیوں میں وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان کا علاقہ خصوصی طور پر نوازا گیا اور 300 اہلکاروں کی بھرتی میں لوئر سوات ڈویژن کے 64 جبکہ کالام ڈویژن کے صرف 28 اہلکار بھرتی ہوئے ہیں۔

اہم دستاویزات آج نیوز نے حاصل کرلی ہیں جس میں باقاعدہ میرٹ کو نظر انداز کیا گیا ہے۔

ڈی ایف او سوات اور پیٹرول اسکواڈ کے ایڈیشنل چارج پر براجمان شاہ حسین کا کہنا ہے کہ جب میں نے چارج سنبھالا، تو ان بھرتیوں کی تمام کاغذی کارروائی مکمل ہوگئی تھی، میں نے صرف دستخط کئے ہیں۔

متاثرہ اُمیدواروں میں کچھ نے عدالتوں میں کیس بھی دائر کئے ہیں اورسوات کی سول سوسائٹی نے میرٹ کے خلاف بھرتیوں پر اعلی سطح کی انکوائر کا مطالبہ کیا ہے۔

خیبر پختونخوا

Forest Department

Pakistan Tehreek Insaf