Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

کراچی میں سردی بڑھتے ہی خشک میوہ جات کی طلب میں اضافہ

پہلے کی نسبت لوگ زیادہ خریداری کررہے ہیں، دکاندار
شائع 26 دسمبر 2022 02:36pm

کراچی میں سردی کی شدت میں اضافے کے ساتھ ہی خشک میوہ جات کی طلب میں بھی اضافہ ہوگیا ہے۔

شہرمیں میوے کی دکانوں پر رش بڑھ گیا تاہم شہری شکوہ کر رہے ہیں کہ قیمتیں گزشتہ سال کی نسبت زائد ہیں اب وہ کم مقدار میں خریداری کر رہے ہیں۔

مارکیٹ میں پستے، بادام، کاجو، اخروٹ سمیت دیگر میوہ جات کی خرید و فروخت جاری ہے جبکہ سردیوں میں حلوہ جات میں بھی خشک میوہ جات کی طلب بڑھ جاتی ہے۔

دکاندار کا کہنا ہے کہ پہلے کی نسبت لوگ زیادہ خریداری کررہے ہیں چلغوزہ، بادام، سستا کاجو مہنگا ہے۔

Dry Fruits