Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

سلیمان شہباز کی نیب منی لانڈرنگ ریفرنس میں عبوری ضمانت کا تحریری حکم جاری

نیب کو 7 جنوری تک نوٹس جاری، تحریری حکم
شائع 26 دسمبر 2022 10:27am
تصویر/ فائل
تصویر/ فائل

لاہورکی احتساب عدالت نے وزیراعظم شہبازشریف کے بیٹے سلیمان شہباز کی نیب کے منی لانڈرنگ ریفرنس میں عبوری ضمانت کا تحریری حکم جاری کردیا ہے۔

تحریری حکم کے مطابق سلیمان شہباز تفتیش جوائن کریں اور ہر تاریخ پرعدالت میں حاضری یقینی بنائے، عدالت کو مطمئن کرنے کے لیے سلیمان شہباز 5 لاکھ مچلکے جمع کرائے۔

تحریری حکم میں مزید کہا کہ نیب کو 7 جنوری تک نوٹس جاری کیا جاتا ہے۔

تحریری حکم میں کہا کہ درخواست گزار کے مطابق وہ بے قصور ہے اس کو حقائق کے برعکس نامزد کیا گیا اگر گرفتار کیا جاتا ہے، تو اس کو ناقابل تلافی نقصان پہنچے گا۔

واضح رہے کہ گزشتہ سماعت پرعدالت نے 5 لاکھ کے ضمانتی مچلکوں کے عوض سلیمان شہباز کی عبوری ضمانت منظور کی اور نیب کو سلیمان شہباز کی گرفتاری سے روک دیا ۔

Shehbaz Sharif

Suleman Shehbaz