Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

امریکی سفارت خانے نے اسلام آباد میں اپنے عملے پر حملے کا خدشہ ظاہر کر دیا

غیر ضروری سفر سے گریز کرنے کی ہدایت
اپ ڈیٹ 26 دسمبر 2022 09:57am
تصویر/ پکس بے
تصویر/ پکس بے

ملک میں دہشت گردی کی بڑھتی ہوئی لہر کے پیش نظرامریکی سفارت خانے نے اسلام آباد میں اپنے عملے پر حملے کا خدشہ ظاہر کردیا ہے۔

امریکی سفارتخانے کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ چھٹیوں کے دوران نجی ہوٹل میں امریکی شہریوں پر حملہ ہوسکتا ہے۔

دہشت گردی کے ہونے والے واقعات کے باعث وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سیکیورٹی سخت کی گئی ہے۔

سفارتخانے نے اپنے سفارتی مشن پر زور دیا ہے کہ وہ تعطیلات کے دوران اسلام آباد میں غیر ضروری سفر سے گریز کریں۔

سفارتخانے کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ حالیہ چھٹیوں کے دوران نامعلوم افراد ممکنہ طور پر میریٹ ہوٹل میں امریکیوں کے خلاف حملوں منصوبہ بندی کر رہے ہیں۔ اسلام آباد میں امریکی سفارتخانہ فوری طور پر اپنے امریکی عملے کو میریٹ ہوٹل اسلام آباد جانے سے روک رہا ہے۔

مزید برآں چونکہ اسلام آباد میں سیکورٹی خدشات کی بنا پر ریڈ الرٹ کیا گیا ہے اور تمام عوامی تقریبات پابندی لگادی گئی ہے، سفارتخانہ اپنے تمام عملے کو اسلام آباد میں غیر ضروری اور غیر سرکاری سفر سے روک رہا ہے۔

اسلام آباد

us embassy

Islamabad Blast

Security Alert