Aaj News

جمعہ, نومبر 15, 2024  
12 Jumada Al-Awwal 1446  

فریج میں رکھنے یا نہ رکھنے پر کیچپ سب سے زیادہ متنازع کیوں

بہت سے ریستورانوں میں آپ کیچپ کی بوتلیں بغیر فریج کے پورا دن باہر رکھی دیکھتے ہیں۔
شائع 25 دسمبر 2022 08:53pm

فریج میں رکھنے یا نہ رکھنے کے حوالے سے تمام مصنوعات میں کیچپ کا موضوع سب سے زیادہ متنازع ہے، حالانکہ لیبل پر صاف طور پر درج ہوتا ہے کہ اسے فریج میں رکھنا چاہئے لیکن اس کے باجود اس کو محفوظ رکھنے کی صحیح جگہ کے بارے میں رائے منقسم ہے۔

کچھ ماہرین اس بات کے قائل ہیں کہ کیچپ کو فریج سے باہر رکھنا ضروری ہے، بہت سے ریستورانوں میں آپ کیچپ کی بوتلیں بغیر فریج کے پورا دن باہر رکھی دیکھتے ہیں۔

اس بارے میں عالمی شہرت یافتی کیچپ بنانے والی کمپنی ”ہائینز کیچپ“ کے برانڈ مینیجر نکول کلوکی کا کہنا ہے کہ پروڈکٹ کو ریفریجریشن کی ضرورت نہیں ہے، جب تک کہ اسے کھولا نہ جائے۔

نکول کا کہنا ہے کہ ”کیچپ کی قدرتی تیزابیت کی وجہ سے ہائینز کیچپ بنا فریج کے خراب نہیں ہوتا۔“

”تاہم، کھولنے کے بعد ہم تجویز کرتے ہیں کہ اسے فریج میں رکھیں تاکہ پروڈکٹ کے بہترین معیار کو برقرار رکھا جا سکے۔“

اگر آپ سوچ رہے ہیں کہ ریستوراں دن رات اپنی میزوں پر کیچپ کی کھلی بوتلیں کیوں رکھتے ہیں، ریڈرز ڈائجسٹ میگزین کا دعویٰ ہے کہ یہ دراصل ایک دھوکہ ہے۔

ریستوراں والے بوتل کے اندر موجود کیچپ کو پھینک دیتے ہیں، چاہے وہ گھریلو کیچپ ہو یا مشہور برانڈز۔

ریڈرز ڈائجسٹ کے مطابق کنیکٹی کٹ میں ایلم ریسٹورنٹ کے شیف لیوک وینر بتاتے ہیں کہ ”ہم اندازہ لگاتے ہیں اس دن کیچپ کے کتنے آرڈر پیش کیے جائیں گے۔“

”ہم ہمیشہ بڑے کنٹینر کو واپس فریج میں رکھتے ہیں۔ جبکہ تمام غیر استعمال شدہ کیچپ کی بوتلیں شفٹ کے اختتام پر پھینک دی جاتی ہیں۔“

نکول اور لیوک اس بات کو مانتے ہیں کہ کیچپ کو کھلے برتن میں رکھنا چاہئے۔

Ketchup

Refrigeration

Heinz Ketchup