Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

کاہان میں کلئیرنس آپریشن کے دوران دھماکہ، کیپٹن سمیت5 فوجی شہید

دشمن عناصر کی اس طرح کی بزدلانہ کارروائیاں بلوچستان کے امن اور خوشحالی کو سبوتاژ نہیں کر سکتیں، آئی ایس پی آر
اپ ڈیٹ 25 دسمبر 2022 09:02pm

پاک فوج کے شعبہ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کا کہنا ہے کہ مصدقہ انٹیلی جنس اطلاعات کی بنیاد پر بلوچستان کے علاقے کاہان میں کلیئرنس آپریشن کے دوران آئی ای ڈی دھماکے کے نتیجے میں پاک فوج کے پانچ جوان شہید ہوگئے۔

آئی ایس پی آر نے بتایا کہ آج 24 دسمبر 2022 کو سرکردہ پارٹی کے قریب ایک آئی ای ڈی دھماکہ ہوا، جس کے نتیجے میں کیپٹن فہد سمیت لانس نائیک امتیاز، سپاہی اصغر، سپاہی مہران اور سپاہی شمعون نے شہادت کو گلے لگا لیا۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ مادر وط کے پانچوں بہادر سپوتوں نے دہشت گردی کے بیرونی خطرے کے خلاف سرزمین پاکستان کے دفاع میں اپنی جانیں نچھاور کر کے شہادت کو قبول کیا۔

آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری پیغام میں کہا گیا کہ دشمن عناصر کی اس طرح کی بزدلانہ کارروائیاں بلوچستان کے امن اور خوشحالی کو سبوتاژ نہیں کر سکتیں۔ سیکورٹی فورسز خون اور جان کے بدلے بھی دشمن کے مذموم عزائم کو چیلنج کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔

ترجمان ادارے کا کہنا ہے کہ قصورواروں کی گرفتاری کے لیے علاقے میں کلیننگ آپریشن جاری ہے۔

ISPR

بلوچستان

IED blast

Kahan