Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

اسلام آباد خودکش دھماکا: وزیراعظم نے جاں بحق ٹیکسی ڈرائیور کے اہلخانہ کیلئے مالی پیکج کی منظوری دیدی

مالی پیکج کا چیک سید سجاد حیدر شاہ کے اہل خانہ کے حوالے کردیا گیا۔
اپ ڈیٹ 25 دسمبر 2022 09:01pm
وزیراعظم شہباز شریف (فوٹو:فائل)
وزیراعظم شہباز شریف (فوٹو:فائل)

وزیراعظم شہبازشریف نے اسلام آباد میں خودکش دھماکے میں جاں بحق ٹیکسی ڈرائیورسجاد حیدرشاہ کے اہلخانہ کیلئے مالی پیکج کی منظوری دیدی۔

وزیراعظم نے سجاد حیدرشاہ کے اہلخانہ کیلئے ایک کروڑروپے کی مالی پیکج کی منظوری دی ہے، وزیراعظم نے قانون نافذ کرنے والے اداروں کی تحقیقات کی روشنی میں ڈرائیور کے لئے پیکج منظورکیا۔

وزیراعظم کی ہدایت پرمالی پیکج کا چیک سید سجاد حیدر شاہ کے اہل خانہ کے حوالے کردیا گیا ہے، سید سجاد حیدر کا تعلق رہانہ ضلع چکوال سے تھا اوروہ ڈھوک سیداں راولپنڈی میں رہائش پزیر تھا۔

مرحوم کے پسماندگان میں اہلیہ اور 4 بچے ہیں، سجاد حیدر کے اہل خانہ نے وزیراعظم شہباز شریف کا شکریہ ادا کیا۔

Shehbaz Sharif

Prime Minister

Islamabad Blast