Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
17 Jumada Al-Akhirah 1446  

گھوٹکی گرینڈ آپریشن، سندھ پولیس نے مشقیں شروع کردیں

آپریشن میں خودکار گرنیڈ لانچر اور اسنائپرگن کو بھی استعمال کیا جائے گا۔
شائع 25 دسمبر 2022 06:19pm
اسکرین گریب، آج نیوز یوٹیوب
اسکرین گریب، آج نیوز یوٹیوب

گھوٹکی کے کچے کے علاقے میں پولیس کے گرینڈ آپریشن کی تیاریاں جاری ہیں، سندھ پولیس نے جدید اسلحہ سے نوشہرہ میں مشقیں شروع کردی۔

سندھ پولیس ایک ارب سے زائد کا اسلحہ کچے میں آپریشن کیلئے خرید رہی ہے۔

آپریشن میں خودکار گرنیڈ لانچر اور اسنائپرگن کا بھی استعمال کیا جائے گا۔

اس سے قبل، سندھ پولیس نے ضلع گھوٹکی کے کچے کے علاقے میں ڈاکوؤں کیخلاف جدید آلات سے آپریشن کی تیاریاں مکمل کرلیں۔

پولیس کے مطابق گرینڈ آپریشن کی مکمل تیاری کرلی گئی ہے، جس میں نائٹ ویژن ڈرون کیمرے، ابابیل ڈرون میزائل، اسنائپرز رائفلز، لانگ رینج اسنائپرگنز سمیت دیگر جدید ہتھیار خریدے جائیں گے۔

Sindh government

Sindh Police

Ghotki Operation