Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

دُھند اور خراب موسم، کراچی سے کچھ ٹرینیں تاخیر کا شکار

ملت ایکسپریس ڈیڑھ گھنٹہ تاخیر سے روانہ ہوگی۔
شائع 25 دسمبر 2022 05:28pm
فوٹو۔۔۔۔۔۔فائل
فوٹو۔۔۔۔۔۔فائل

ملک کے بالائی علاقوں میں دُھند اور خراب موسم، آج کراچی سے کچھ گاڑیاں تاخیر کا باعث بن گئی ہیں۔

اپ پاکستان ایکسپریس دوپہر ڈیڑھ بجے کے بجائے سوا دو گھنٹے تاخیر کے ساتھ دوپہر 03:45 بجے پر راولپنڈی کے لیے روانہ ہوگی۔

17اپ ملت ایکسپریس، شام 05:00 بجے کے بجائے، ایک گھنٹہ تیس منٹس کی تاخیر کے ساتھ شام 06:30 بجے لالا موسٰی کے لیے روانہ ہوگی۔

7اپ تیزگام، شام 05:30 بجے کے بجائے، ایک گھنٹہ تیس منٹس کی تاخیر کے ساتھ، شام 07:00 بجے، پنڈی کے لیے روانہ ہوگی۔

جبکہ بقایا تمام گاڑیاں اپنے مقررہ وقت پر روانہ ہوں گی۔

Pakistan Railways

train schedule

Karachi City

Karachi Cantt