Aaj News

بدھ, دسمبر 18, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

افغانستان سے دہشتگردوں کا داخلہ روکنے کیلئے طویل آپریشن

فائرنگ کے تبادلے میں پاک فوج کا جوان شہید، ایک دہشت گرد ہلاک
اپ ڈیٹ 25 دسمبر 2022 05:57pm
دہشتگردوں کے سہولتکاروں نے سرحد پار سے انکی مدد کی، آئی ایس پی آر - تصویر: اے ایف پی/ فائل
دہشتگردوں کے سہولتکاروں نے سرحد پار سے انکی مدد کی، آئی ایس پی آر - تصویر: اے ایف پی/ فائل

دہشت گردوں نے افغانستان سے پاکستان میں داخل ہونے کی کوشش کی جس پر پاک فوج نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے دہشت گردوں کے خلاف آپریشن شروع کردیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج کی جانب سے ژوب کے علاقہ سمبازا میں آپریشن انتہائی باوثوق اطلاعات کے بعد کیا گیا اوردہشت گردوں کو روکنے کیلئے آپریشن 96 گھنٹے سے جاری ہے۔

دہشتگردوں نے کچھ راستوں سے پاک افغان سرحد عبور کرنے کی کوشش کی ہے، جو سرحدی راستے سے خیبرپختونخوا میں گھسنا چاہتے تھے۔

سرحد پر پاک فوج کی مسلسل نگرانی کے باعث دہشت گردوں کو روکا اور دہشتگردوں کے ایک گروپ کو اسپاٹ کیا گیا جبکہ فرار ہونے کے راستے بند ہوئے، تو دہشتگردوں نے فائرنگ کردی۔

آئی ایس پی آر نے بتایا کہ پاک فوج کی جوابی فائرنگ سے 1 دہشتگرد ہلاک ہوگیا جبکہ فائرنگ کے تبادلے میں پاک فوج کا جوان حق نواز شہید ہوگیا۔

مزید بتایا کہ پاک فوج کے دو جوان زخمی بھی ہوئے اوردہشت گردوں کے سہولت کاروں نے سرحد پار سے ان کی مدد کی ہے۔

afghanistan

ISPR