Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

پاکستان کے سیاسی معاملات میں بھی بھارت کا عمل دخل نظر آتا ہے، کامران ٹیسوری

کامران ٹیسوری کی مزار قائد پرحاضری کے بعد میڈیا سے گفتگو
شائع 25 دسمبر 2022 10:54am
اسکرین گریب - آج نیوز
اسکرین گریب - آج نیوز

گورنرسندھ نے کہا کہ پاکستان کے سیاسی معاملات میں بھی بھارت کا عمل دخل نظرآتا ہے۔

گورنرسندھ کامران ٹیسوری نے وزیراعلی کے ہمراہ مزار قائد پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ قائد کا ملک بنانے میں ہم ابھی تک ناکام رہے ہیں اورآنے والا وقت ہم سے یکجہتی کا مطالبہ کررہا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ امید کی نئی کرن کے ساتھ آگے بڑھنے کی کوشش کریں گے کیونکہ پاکستان ہے تو ہم ہے اور بھارت نہیں چاہتا کہ پاکستان ترقی کرے بھارتی ہماری ترقی سے بھی خوفزدہ ہیں۔

گورنرسندھ نے کہا کہ بھارت نہیں چاہتا کہ پاکستان ترقی کرے بھارت پاکستان کی ترقی کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ ہے، ہم نے خطے کی ترقی کیلئے سب کچھ بھلا دیا۔

ان کا کہنا تھا کہ بھارتی ہماری ترقی سے بھی خوفزدہ ہیں اور پاکستان کے سیاسی معاملات میں بھی بھارت کا عمل دخل نظر آتا ہے۔

وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ قائد اعظم کو ان کی سالگرہ پر خراج عقیدت پیش کرنے آیا ہوں ہمیں قائد اعظم کے فرمودات کے مطابق متحد رہنا چاہئے۔

انہوں نے کہا کہ موجودہ حالات میں ہمیں ڈسلپن کی بہت ضرورت ہے امید ہے کہ متحد ہوکر قوم اس بحران سے نکل جائے گی۔

وزیراعلی سندھ نے کہا کہ کشمیری بھائی ہندوستان کے مظالم کا سامنا کررہے ہیں کمشیریوں کو یقین دلاتا ہوں کہ پاکستانی بھائی آپکے ساتھ ہیں۔

انہوں نے کہا کہ مون سون میں سندھ میں شدید سیلاب دیکھا ہے اور سیلاب زدگان کی بحالی کیلئے کام کررہے ہیں جبکہ معاشی بحران کے علاوہ دہشتگردی کی بھی لہر آئی ہے سب متحد ہوکر دہشت گردوں سے مقابلہ کریں گے۔

خیال رہے کہ بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کے 146واں یوم ولادت پر وزیراعلیٰ سندھ مرادعلی شاہ نے مزارقائد پرحاضری دی، جہاں ان کا چیف سیکرٹری، آئی جی پولیس، کمشنرکراچی نے استقبال کیا۔

وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے گورنر کامران ٹیسوری کے پہنچنے پر ان کا استقبال کیا جبکہ وزیراعلیٰ سندھ نے مزار قائد پر پھول رکھے اور دعا کی اور مہمانوں کی کتاب میں اپنے تاثرات قلمبند کیے۔

Quaid e Azam

Governer Sindh