Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

مہاجر کلچر ڈے پر نوجوانوں اور ایم کیو ایم کی الگ الگ ریلیاں

مہاجر ہونے پر فخر ہے، اہل کراچی کو جلد تمام محرومیوں سے چھٹکارا دلانا ہے، گورنر سندھ
اپ ڈیٹ 24 دسمبر 2022 11:35pm
فوٹو — اسکرین گریب
فوٹو — اسکرین گریب
فوٹو — اسکرین گریب
فوٹو — اسکرین گریب

کراچی کے نوجوانوں اور ایم کیو ایم کے تحت الگ الگ مہاجر کلچر ڈے کے حوالے سے کریم آباد سے لیاقت آباد اور نمائش چونگی تک ریلیوں کا انعقاد کیا گیا۔

نوجوانانِ کراچی کے زیر اہتمام مہاجر ثقافتی دن کی ریلی میں نوجوانوں کی بڑی تعداد موجود تھی جنہوں نے اپنا ثقافتی لباس کُرتا پاجامہ اور جناح کیپ زیب تن کرکے اپنی ثقافت کو اجاگر کیا۔

ریلی کے اختتام پر شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے ثقافتی ریلی کے مرکزی آرگنائزرز عمیر مقصودی اور ذوہیب اعظم کا کہنا تھا کہ آج سے کسی کو اپنی پہچان چھپانے کی ضرورت پیش نہ آئے گی، اپنی ثقافت اور اپنی شناخت مہاجر بتانے میں ہم فخر محسوس کریں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ مہاجروں سے زیادہ کوئی پاکستان کا وفادار نہیں اور نہ ہی مہاجروں کو اپنی ثقافت منانے کے لئے کسی سیاسی جھنڈے یا سیاسی جماعتوں کی ضرورت، اور نہ ہی لفظ مہاجر کسی خاص طبقے کا ٹریڈ مارک ہے۔

دوسری جانب ایم کیو ایم کی ریلی میں گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی جب کہ ان کے علاوہ خالد مقبول صدیقی سمیت دیگر سیاسی رہنما شریک ہوئے۔

ریلی سے خطاب میں ایم کیوایم کنوئنیر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہا آج مہاجر قومیت و ثقافت کی نمائندگی کا دن ہی نہیں بلکہ پاکستان کی ثقافت کی عکاسی کا دن ہے۔

اس موقع پر گورنر سندھ کامران ٹیسوری کا کہناتھا کہ مجھے کراچی کا بیٹا اور مہاجر ہونے پر فخر ہے، شہر کو اب بجلی اور پانی سے بھی محروم کیا جا رہا ہے، لہٰذا اہل کراچی کو جلد تمام محرومیوں سے چھٹکارا دلانا ہے۔

karachi

rally

kamran tessori

muhajir culture day