Aaj News

اتوار, ستمبر 29, 2024  
24 Rabi ul Awal 1446  

اداکارہ نے شو کے سیٹ پر خودکشی کرلی، آخری پوسٹ وائرل

اداکارہ نے فلم ’فتور‘ میں کترینا کیف کے بچپن کا کردار ادا کیا تھا
شائع 24 دسمبر 2022 08:59pm

بھارتی فلم اور ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ تنیشا شرما نے شو کے سیٹ پر خودکشی کرلی۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق فلم ’فتور‘ میں کترینا کیف کے بچپن کا کردار نبھانے والی اداکارہ تنیشا شرما نے ٹی وی شو کے سیٹ پر اپنی زندگی کا خاتمہ کرلیا۔

اداکارہ کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹرز نے ان کی موت کی تصدیق کردی۔

اداکارہ نے موت سے چند گھنٹے قبل ایک متاثر کن پوسٹ اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر کی تھی ۔

20 سالہ اداکارہ تنیشا نے متعدد ٹی وی سیریلز میں کام کیا جبکہ بالی وڈ فلموں میں بھی چھوٹے کردار ادا کرنے شروع کردیے تھے۔

اداکارہ نے انسٹاگرام اسٹوری پر میک اپ روم کی ویڈیو بھی شیئر کی تھی جو ان کی زندگی کی آخری انسٹااسٹوری ثابت ہوا ۔

پولیس کا کہنا ہے کہ اداکارہ نے میک اپ روم میں لگے پنکھے سے لٹک کر خودکشی کی ہے واقعے سے متعلق مزید تفتیش جاری ہے۔

اداکارہ نے فتور میں اداکاری کے جوہر دکھائے تھے جبکہ ان کی آنے والی فلموں میں کہانی ٹو اور سلمان خان کی دبنگ 3 شامل ہیں۔

Tunisha Sharma