تحریک انصاف کا ملک گیر ریلیاں نکالنے کا فیصلہ
اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)نے ملک کے مختلف حصوں میں ریلیاں نکالنے کا فیصلہ کیا ہے جن کی قیادت پارٹی کے مقامی ذمہ داران کریں گے۔
پی ٹی آئی 25 دسمبر کو ملتان، لاہور، فیصل آباد اور راولپنڈی میں ریلیاں نکالے گی جب کہ 26 دسمبر کو بہاولپور، 27 شیخوپورہ اور 28 دسمبر کو جہلم میں ریلیاں منعقد کی جائیں گے۔
29 دسمبر بروز جمعرات ساہیوال، 30 دسمبر بروز جمعہ ڈی جی خان اور 31 دسمبر بروز ہفتہ گجرانوالہ میں تحریک انصاف ریلیاں منعقد کرے گی۔
اس کے علاوہ ملتان، فیصل آباد، لاہور اور راولپنڈی میں یکم جنوری بروز اتوار ریلیوں کا دوبارہ انعقاد ہوگا۔
تحریک انصاف 2 جنوری کو سیالکوٹ، 3 جنوری اٹک،4 جنوری جہلم اور 5 جنوری کو ساہیوال میں ریلیاں نکالے گی۔ 6 جنوری کو ڈی جی خان اور7 جنوری کو شیخوپورہ میں ایک ابر پھر ریلیاں منعقد ہوں گی۔
پی ٹی آئی ملتان، لاہور، فیصل آباد اور راولپنڈی میں ایک مرتبہ پھر 8 جنوری کو ریلیوں کا اہتمام کرے گی جب کہ 9 جنوری کو سیالکوٹ،10 جنوری گجرات،11 جنوری جہلم اور 12 جنوری کو گوجرانوالہ میں ریلیاں نکلیں گی۔
13 جنوری کو ساہیوال اور 14 جنوری کو بہاولپور میں تحریک انصاف ریلیوں کا انعقاد کرے گی، جب کہ 15 جنوری کو ملتان، لاہور، فیصل آباد، راولپنڈی اور 16 تاریخ کو سرگودھا میں ریلیوں کا انعقاد کیا جائے گا۔
Comments are closed on this story.