Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

حارث رؤف کی زندگی کی نئی اننگز، نکاح کی تصاویر دیکھیں

حارث رؤف اورمزنا مسعود کلاس فیلوز رہ چکے ہیں
اپ ڈیٹ 24 دسمبر 2022 09:41pm

پاکستان کے اسٹار فاسٹ بولر حارث رؤف رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئے۔

اسلام آباد میں قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی حارث رؤف نے کلاس فیلو مزنا مسعود ملک سے نکاح کرلیا۔

اسلام آبا کے مقامی ہوٹل میں سجی نکاح کی تقریب میں حارث رؤف نے آف وائٹ رنگ کی شیروانی پہنی۔

اہلیہ مزنا مسعود نے عروسی لباس زیب تن کیا اور مہندی کا منفرد ڈیزائن لگوایا تو اس میں ایچ آر ون ففٹی لکھوایا۔

تقریب میں شاہین آفریدی ، لاہورقلندرزکے عاقب جاوید، عاطف رانا اور ثمین رانا کی بھی شرکت کی۔

اس موقع پر پاکستان ٹیم کے فاسٹ باؤلر اور لاہور قلندرز ٹیم کے کپتان شاہین شاہ آفریدی نے حارث رؤف اور ان کی ہونے والی اہلیہ کو مبارکباد دی ہے۔

حارث رؤف اورمزنا مسعود کلاس فیلوز رہ چکے ہیں دونوں کی رخصتی کی تقریب بعد میں ہوگی۔

Haris Rauf