Aaj News

ہفتہ, نومبر 16, 2024  
14 Jumada Al-Awwal 1446  

مراد سعید کو دھمکیاں ملنے پر صدر مملکت کا وزیراعظم اور چیف جسٹس کو خط

صدر کی شہباز شریف اور چیف جسٹس کو مراد سعید کے معاملات دیکھنے کی ہدایت
شائع 24 دسمبر 2022 06:41pm
فوٹو — فائل
فوٹو — فائل

اسلام آباد: صدر ملکت ڈاکٹر عارف علوی نے پی ٹی آئی رہنما مراد سعید کو مشکوک افراد کی جانب سے تعاقب اور دھمکیاں ملنے پر وزیراعظم شہباز شریف اور چیف جسٹس عمر عطا بندیال کو الگ الگ خط ارسال کردیئے۔

چیف جسٹس اور شہباز شریف کو ارسال کیئے گئے خطوط میں صدر علوی نے مراد سعید کے الزامات کا حوالہ دیتے ہوئے ان کے معاملات دیکھنے کی ہدایت کی ہے۔

خط کے متن کے مطابق مراد سعید نے سعودی عرب واقعہ پر جھوٹے مقدمات کا الزام لگایا، جس بناء پر ان پر ایک ہی الزام میں متعدد مقدمات درج ہوئے، ایسے مبینہ اقدامات بنیادی انسانی حقوق کے خلاف ہیں۔

صدر مملکت نے اپنے خط میں لکھا کہ مرادسعید نے ملاکنڈ میں امن و امان کی صورتحال کا معاملہ اٹھایا، انہیں معاملہ اٹھانے پر سنگین نتائج کی دھمکیاں دی گئیں اور خاندان سمیت سوات چھوڑنے پر مجبور کیا گیا۔

یاد رہے کہ چند روز قبل مراد سعید نے مشکوک افراد کے تعاقب اور دھمکیوں پر صدر مملکت عارف علوی کو خط کر مطلع کیا تھا کہ میرے خلاف جھوٹے مقدمات کے اندراج کا سلسلہ جاری ہے، اگست سے اب تک مجھے جان سے مارنے کی کئی بار منصوبہ بندی کی گئی جب کہ حکام نے مطلع کیا کہ میری جان کو خطرہ ہے۔

Shehbaz Sharif

اسلام آباد

Murad Saeed

justice umer ata bandiyal

Arif Alvi

Letter