Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

انتہا پسند ہندوؤں نے خوشیاں بانٹتے سانتا کلاز کو بھی نہ بخشا

گجرات میں سانتا کلاز پر بدترین تشدد، پندو اور عیسائی برادری آمنے سامنے
شائع 24 دسمبر 2022 05:47pm

بھارتی ریاست گجرات کے شہر وڈودرا کے علاقے مکار پورہ کی ایک رہائشی کالونی میں منگل کی شام انتہا پسند ہندوؤں نے سانتا کلاز کے لباس میں ملبوس ایک شخص کو بدترین تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔

پولیس نے واقعے کی تصدیق تو کی، لیکن یہ بھی کہا کہ اس سلسلے میں کوئی باقاعدہ شکایت درج نہیں کی گئی ہے۔

پولیس کے مطابق سانتا کلاز کے لباس میں ملبوس ایک شخص کالونی میں چاکلیٹ تقسیم کر رہا تھا۔ وہ اپنی مسیحی برادری کے کچھ لوگوں سے ملنے کالونی گیا تھا جو وہاں مقیم ہیں۔ “کچھ رہائشیوں نے اس کے چاکلیٹ تقسیم کرنے پر اعتراض کیا۔ اسی وجہ سے دو مختلف برادریوں کے درمیان جھگڑا ہوا۔’’

اس واقعے کے بعد، مسیحی برادری کے ارکان نے منگل کی رات پولیس سے رابطہ کیا اور اس علاقے میں جلوس نکالنے کیلئے سیکیورٹی مانگی۔

مکار پورہ تھانے کے انسپکٹر رشمین سولنکی کا کہنا ہے کہ میں نے ان سے ہر طرح کی مدد کا وعدہ کیا ہے۔

india

Narendra Modi

BJP

Gujrat

Santa Claus

Merry Christmas

Santa Beaten up

Extremist Hindus